پال کالنگ ووڈ نے انگلش کاﺅنٹی ڈرھم سے نیا ایک سالہ معاہدہ کر لیا

پال کالنگ ووڈ نے انگلش کاﺅنٹی ڈرھم سے نیا ایک سالہ معاہدہ کر لیا

لندن ( نیٹ نیوز) سابق انگلش آل راﺅنڈر پال کالنگ ووڈ ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں مزید تاخیر کرتے ہوئے ڈرھم سے نیا ایک سالہ معاہدہ کر لیا۔ نئے معاہدے کے تحت 38 سالہ انگلش آل راﺅنڈر مزید ایک برس تک کرکٹ کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ ڈرھم کی ٹیم رواں ہفتے رائل لندن ون ڈے کپ میں یارکشائر کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی۔ کالنگ ووڈ نے ایونٹ میں اب تک 344 رنز اور 10 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی