ورلڈ کپ 2015ء شروع ہونے میں170 دن باقی
میلبورن (نیٹ نیوز ) 2015ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کے شروع ہونے میں صرف 170 دن باقی رہ گئے ۔ جیسے جیسے ورلڈ کپ قریب آتا جارہاہے ویسے ویسے دنیا بھر میں ورلڈ کپ کے بخار میں تیزی آجارہی ہے ۔ اس ورلڈ کپ میں بھارت کرکٹ ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے ۔ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین14فروری کو کھیلا جائیگا۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 42 میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا کوائرٹر فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کوائرٹر فائنل 19مارچ کوکھیلا جائے گا ۔ تیسرا کوائرٹر فائنل 20مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری کوائرٹر فائنل 21مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 24مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری سیمی فائنل 26 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ فائنل 29مارچ کو شیڈول ہے ۔