زمبابوے اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا

زمبابوے اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے ( نیٹ نیوز) آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان کل ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرائنگولر سیریز کا آغاز زمبابوے میں ہو گیا ہے۔ سیریز کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 198 رنز سے زیر کیا۔ ٹرائنگولر سیریز کا تیسرا میچ کل زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں ہر ٹیم چار چار میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 6 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔