بلجیم گراں پری آسٹریلیا کے ڈینیئل ریکارڈ و نے جیت لی
برسلز( نیٹ نیوز)فارمولاون سیزن کی بارہویں ریس بلجیم گراں پری آسٹریلیا کے ڈینیئل ریکارڈ و نے جیت لی۔مرسیڈیز ٹیم کے ٹائٹل کیلئے حریف نیکو روز برگ اورلوئیس ہیملٹن کی گاڑیاں دوسرے لیپس میں ٹکراگئیں۔روزبرگ مجموعی برتری برقراررکھے ہوئے ہیں۔فارمولاون سیزن کی بارہویں ریس ریڈبل ٹیم کے آسٹریلوی ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے جیت لی۔ ریکارڈو نے مسلسل دوسری اورسیزن میں تیسری کامیابی حاصل کی۔ٹائٹل کیلئے قریبی حریف مرسیڈیز ٹیم کے جرمن ڈرائیورنیکو روزبرگ اوربرٹش لوئیس ہیملٹن کی گاڑیاںریس کے دوسرے چکر میں ٹکراگئیں۔ہیملٹن ریس جاری نہ رکھ سکے۔جبکہ روزبرگ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے مجموعی برتری مزید مستحکم کرلی۔