سپر لیگ کا خواب تعبیر سے کوسوں دور ہوگیا، منسوخی کا اعلان

سپر لیگ کا خواب تعبیر سے کوسوں دور ہوگیا، منسوخی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا خواب ایک بار پھر تعبیر سے کوسوں دور ہوگیا، بڈنگ کا عمل منسوخ کرکے حقوق خریدنے کی خواہشمند کمپنیز سے معذرت کرلی گئی۔قبل ازیں پی ایس ایل آئندہ سال جنوری میں یو اے ای میں کرانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا تھا، گورننگ بورڈ کے گذشتہ اجلاس میں ورلڈ کپ کی تیاری اور دیگر مسائل کے پیش نظر ایونٹ ملتوی کرنے پر غور کیا گیا،چیئرمین شہر یار خان کا خیال تھا کہ جلد بازی میں کیا جانے والا فیصلہ ناکامی سے دوچار ہوسکتا ہے، بہتر ہوگا کہ مکمل ہوم ورک کے بعد کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا جائے، ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق چیئرمین نے پی ایس ایل کیلیے بڈز جمع کرانے والی کمپنیز کو بلا کر دستاویزات بغیر کھولے ہی واپس کردی ہیں۔ انھیں بتادیا گیا کہ موجودہ حالات میں ایونٹ کرانے کیلیے مناسب وقت نہیں ہے، بعدازاں ٹیموں کا شیڈول اور کھلاڑیوں کی مصروفیات دیکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ سابق کرکٹرز کی بڑی تعداد اس منصوبے کو سفید ہاتھی قرار دیتے ہوئے سخت مخالفت کرتی رہی ہے۔