پریمئر لیگ‘سوریزکے بغیرلیور پول ناکام،مانچسٹرسٹی 1-3سے کامیاب
لندن ( نیٹ نیوز)اسٹیفن جویٹک کےدو گول کی بدولت مانچسٹر سٹی نےانگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول کو 1-3سے شکست دیدی۔لیوئس سواریز کے بغیرلیورپول دوسرے امتحان میں ناکام ہوگیا۔ لیورپول نے نئے کھلاڑی ماریو بالوٹیلی کو میچ میں نہیں کھلایا۔اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اورلیور پول کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔کھیل کے 41ویں منٹ میں پہلی بار مانچسٹر سٹی کی نمائندگی کرنے والے اسٹیفن جویٹک نے ٹیم کو پہلی برتری دلائی۔
وہ زخمی ہونے کے باوجود بھرپور فارم میں نظر آئے ۔