بالنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کے بعد سعیداجمل سری لنکا پہنچ گئے

بالنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کے بعد سعیداجمل سری لنکا پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو( نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں بالنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کے بعد قومی آف اسپنر سعیداجمل سری لنکا پہنچ گئے۔ تیسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔دوسرا کے بادشاہ سعیداجمل، سری لنکا پہنچ گئے۔پہلے دو ایک روزہ میچزمیں قومی بالرزکی دھلائی کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی جان میں جان آئی، بالنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے آف اسپنرسعیداجمل نے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور وہ تیسرے ون ڈے میں فائنل الیون کا حصہ ہونگے۔جادوگراسپنرسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرآسٹریلیا چلے گئے تھے جہاں برسبین میں ان کے بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔۔۔ ٹیسٹ کا نتیجہ آئندہ دس روزمیں متوقع ہے۔پہلے ٹیسٹ کے دوران میچ آفیشلز نے سعیداجمل کے ایکشن کو مشکوک قراردیا تھا جس پر آئی سی سی نے انہیں ایکشن کی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی۔