وائن جیمز زمبابوے نیشنل سلیکشن پینل اور زمبابوے کرکٹ کمیٹی کے عہدوں سے فارغ کر دیا

وائن جیمز زمبابوے نیشنل سلیکشن پینل اور زمبابوے کرکٹ کمیٹی کے عہدوں سے فارغ ...

ہرارے( نیٹ نیوز) سابق زمبابوے وکٹ کیپر وائن جیمز کو نیشنل سلیکشن پینل اور زمبابوے کرکٹ کمیٹی سے فارغ کر دیا گیا۔ جیمز گزشتہ چار برسوں سے بورڈ کے ساتھ ان دونوں عہدوں پر کام کر رہے تھے۔ زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وائن جیمز کو دونوں عہدوں سے برطرفی سے متعلق فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

 جس کے بعد اب وہ بورڈ کے ساتھ مزید کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی