یو ایس اوپن؛ فیڈر سرینا اور ایوانوک دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

یو ایس اوپن؛ فیڈر سرینا اور ایوانوک دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

     نیویارک( نیٹ نیوز) راجر فیڈرر، ڈیوڈ فیرر، سرینا ولیمز، پیٹرا کویٹوا اور آئیوانووچ نے یو ایس اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا پہلے راﺅنڈ میں سیکنڈ سیڈڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے مرنکو میٹسووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 ، 6-4 اور 7-6 سے شکست دی اور دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ فورتھ سیڈڈ سپین کے ڈیوڈ فیرر نے بوسنیا کے دمیر زومہر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-1 ، 6-2، 2-6 اور 6-2 رہا۔ فرانس کے رچرڈ گیسکٹ نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن، اٹلی کے فیبیو فوگینی نے قزاقستان کے آندرے گولبوف، فرانس کے گیل مونفس نے امریکا کے جیرڈ ڈونلڈسن، جاپان کے کی نیشیکوری نے امریکا کے وین اوڈسنک، فرانس کے جائلز سمنز نے مالدووا کے رادو البوٹ، امریکا کے جان ازنر نے ہم وطن حریف مارکوس گیرون اور جمہوریہ چیک کے لوکاس روسل نے کروشیا کے بورنا کورک کو شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز نے ہم وطن حریف ٹیلر ٹاﺅنسینڈ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسرے راﺅنڈ میں جگہ حاصل کی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-1 رہا۔ تھرڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا نے فرانس کی کرسٹینا ملڈینووچ کو بآسانی 6-1 اور 6-0 سے شکست دی اور دوسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ سربیا کی آئیوانووچ نے امریکا کی ایلسن رسکی کو 6-3 اور 6-0 سے شکست دے کر اگلے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔

 آسٹریلیا کی سمینتھا سٹوزر نے امریکا کی لارن ڈیوس، اٹلی کی فلاویہ پینیٹا نے جرمنی کی جولیا جورجیس، کینیڈا کی ایگنی بوچارڈ نے بیلاروس کی اولگا گورٹسوا، روس کی سوتیلانہ کزنیٹسوا نے نیوزی لینڈ کی مرینا مکاروا اور سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نے امریکا کی کیتھرین بیلس کو شکست دی اور دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی