ملتان: امریکی اور پاکستانی زرعی سائنسدانوں کاایس سی آرآر کا دورہ

ملتان: امریکی اور پاکستانی زرعی سائنسدانوں کاایس سی آرآر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(اے پی پی) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں کپاس پر ہونے والی تحقیق اور حاصل ہونے والے نتائج سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے، ایگری بزنس انکارپوریشن امریکہ کے ڈاکٹر ڈان ایل۔ کیم اورپاکستان ایگریکلچر کو ایلیشن کے سی۔ ای۔ او ، عارف ندیم نے ملکی زرعی ماہرین کے ہمراہ ادارے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سنٹرل کاٹن انسٹی ٹیوٹ ملتان، کے ڈائریکٹرسید ساجد مسعود شاہ اور زرعی سائنسدانوں نے وائرس اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت اور بہترین خصوصیات رکھنے والی انسٹی ٹیوٹ کی تیار کردہ کپاس کی نئی اقسامBTCIM-179، BTCIM-177،BTCIM-622، BTCIM-616 کے علاوہ ریلے کراپنگ کے تجرباتی کھیتوں کا معائنہ کرایا۔ وفد کے ارکان نے ادارہ کی تحقیقی سرگرمیوں اور کپاس کی پیداوار میں بہتری لانے کی کی کوششوں کی تعریف کی ۔

مزید :

کامرس -