بھارتی کمپنیوں نے خاتون ملازمین کی جگہ صرف خاتون امیدواروں کی بھرتی کی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا

بھارتی کمپنیوں نے خاتون ملازمین کی جگہ صرف خاتون امیدواروں کی بھرتی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی) متعدد بھارتی کمپنیوں نے چھٹی پرجانے یا سبکدوش ہونے والی خاتون ملازمین کی جگہ صرف خاتون امیدواروں کی بھرتی کی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا مقصد کمپنیوں کے عملہ میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شمولیت ہے جس سے ان کی معاشی لحاظ سے بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ ایک انجینئرنگ اورکنسٹرکشن کے شعبہ سے وابستہ بھارتی کمپنی سوڈیلسو کی سینئر وائس پریذیڈنٹ روہنی آنند نے بتایاکہ ان کی کمپنی نے خواتین ملازمین کا موجودہ تناسب 16 فیصد سے بڑھ کر رواں سال کے آخر تک 20 فیصد کرنے کا ہدف مقررکیا ہے ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے انہوں نے سبکدوش ہونے یا چھٹی جانے والی خاتون ملازمین کی جگہ صرف خاتون امیدوارں کو ہی ملازمت دینے کی پالیسی اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو ملازمت دینے کے باوجود معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔ خواتین کو ملازمتوں کیلئے حوصلہ افزائی کرنے والی دیگر بھارتی کمپنیوں میں مہندرا ینڈ مہندرا کٹالسٹ انڈیا اور آٹو موٹو اینڈ فارم ایکوپمنٹ سنٹر کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی کئی کمپنیاں شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -