پورٹ ٹرسٹ
کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر 80 ہزار 372 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 80 ہزار 372 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 45 ہزار 206 ٹن درآمدات اور 35 ہزار 166 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ درآمدات میں 29 ہزار 391 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 7 ہزار 968 ٹن بلک کارگو، 4 ہزار 747 ٹن ڈی اے پی، 1 ہزار 128 ٹن سویابین میل، 1 ہزار 66 ٹن پام کرنل اور 906 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو کیاگیا۔
جبکہ برآمدات میں 28 ہزار 982 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 864 ٹن سیمنٹ اور 5 ہزار 320 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو شامل ہے۔ کے پی ٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ پر کنٹینرز، جنرل کارگو اور ٹینکرز سے لدھے ہوئے مزید 7 بحری جہازوں کو برتھ فراہم کی گئیں۔