صرافہ بازار

صرافہ بازار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                           کراچی(اکنامک رپورٹر) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا۔ بدھ کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کی بھاﺅ میں بالترتیب 86 روپے اور 100 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کی قیمت 41 ہزار 914 روپے سے کم ہو کر 41 ہزار 828 روپے اور فی تولہ کے بھاﺅ 48 ہزار 900 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 800 روپے رہ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کی مندی سے 1 ہزار 285 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

 مقامی مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کی قیمت 38 ہزار 421 روپے سے کم ہو کر 38 ہزار 342 روپے ریکارڈ کی گئی۔ صراف ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ صرافہ مارکیٹوں میں چاندی تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 642.85 روپے اور فی تولہ کی قیمت 750 روپے پر مستحکم رہی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی فی 10 گرام کی قیمت 19.45 ڈالر پر برقرار رہی۔

مزید :

کامرس -