پی اے آر سی تیل دار بیجوں کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے جامع مہم شروع کریگی

پی اے آر سی تیل دار بیجوں کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے جامع مہم شروع کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) نے صوبہ خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں تیل دار بیجوں کی کاشت کو فروغ کیلئے جامع مہم شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت 15 ہزار سے لیکر 20 ہزار ایکڑ اراضی پر تیل دار بیج کاشت کئے جائیں گے۔ تیل دار بیجوں کی کاشت کی مہم پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (پی او ڈی پی)، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) اور صوبائی زرعی محکموں کے تعاون سے شروع کی جائے گی۔ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کیلئے خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ربیع سیزن 2014-15ءکے دوران نئے منصوبے کے تحت خطہ پوٹھوہار اور صوبہ کے پی کے میں تیل دار بیجوں کی پیداوار کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت پی اے آر سی کے سائنسدان این آر ایس پی اور صوبائی زراعت کے ادارے کاشتکاروں کو تیل در بیجوں کے حوالہ سے رہنمائی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ربیع سیزن کے دوران 15 سے 20 ہزار ایکڑ رقبے پر تیل دار بیج کاشت کئے جائیں گے۔
 پی اے آر سی میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت این اے آر سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد عظیم نے اور تیل دار بیجوں کی کاشت کے حوالہ سے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -