مغربی موسیقی نے ملالہ کو پریشان کردیا

مغربی موسیقی نے ملالہ کو پریشان کردیا
مغربی موسیقی نے ملالہ کو پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) شدت پسندی کے خلاف دنیا میں آواز اٹھانے کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی نے مغربی تہذیب کی موسیقی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہ دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا کہ اس موسیقی میں عورت کی کوئی تکریم نہیں اور اسے محض ایک شے سمجھا جاتا ہے ۔ملالہ کا کہنا ہے کہ اسے اکثر الفاظ کی سمجھ نہیں آتی لیکن جب اسے جب ترجمہ کر کے بتایا جاتا ہے تو وہ حیران ہو جاتی ہے کہ یہ موسیقی کیا ہے اور اس میں عورت کو کوئی عزت کیوں نہیں دی جاتی ۔ملالہ نے افریقی ممالک میں عام پائی جانے والی اور کسی حد تک جدید ممالک میں پائی والی زنانہ ختنوں کی قبیح رسم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس سلسلہ میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے وطن میں یہ بھیانک رسم نہیں پائی جاتی ۔ملالہ اس وقت برطانیہ کے ایج بیسٹن سکول میں زیر تعلیم ہے جس کے میعار کی اس نے تعریف کی لیکن یہ بھی کہا کہ اس ترقی یافتہ ملک میں بہت سے ایسے مسائل ہیں جنہیں اجاگر کرنے اور حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -