لیزا ہیڈن کا فلم ”شو قین “ کے ریمیک کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار
ممبئی( نیٹ نیوز) ہالی وڈ ماڈل و اداکارہ لیزا ہیڈن نے فلم ”شو قین “ کے ریمیک کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکار لیزا ہیڈن بالی وڈ فلم ”شوقین“ کے ریمیک میں اہم کردار نبھاتی ہوئی دکھائی دیں گی اداکارہ نے فلم کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ فلم میں کام کرکے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ فلم کا حصہ بنیں ‘ فلم کی مرکزی کاسٹ میں انوپم کھیر ‘ انوکپور اور پاریش راول شامل ہیں ۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی فلم ”شوقین“ 1982ءمیں ریلیز ہوئی تھی اس کی اہم کاسٹ میں اشوک کمار ‘ اوت پال دت ‘ ابھیشک شرما اور دیگر شامل ہیں فلم کی ہدایات باسو چیٹر جی نے دی۔