ڈرامہ سیریل” فریب“میں کیرئیر کا یادگار رول ہے،ماریہ خان

ڈرامہ سیریل” فریب“میں کیرئیر کا یادگار رول ہے،ماریہ خان
ڈرامہ سیریل” فریب“میں کیرئیر کا یادگار رول ہے،ماریہ خان

  

 لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماریہ خان نے گزشتہ روز پروڈیوسر یامین ملک کے سوپ”لاگے نا جیا “کی ریکارڈنگ کے دوران ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ سیریل” فریب“میں کیرئیر کا یادگار رول ہے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میںکام کررہی ہوں۔ماریہ خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو ۔ ماریہ خان نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوش ہوتی ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی ۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔

مزید : کلچر