فلم ”گاندھی“ میں کام کرنے کے بعد زندگی میں تبدیلی آئی، اوم پوری

فلم ”گاندھی“ میں کام کرنے کے بعد زندگی میں تبدیلی آئی، اوم پوری

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار اوم پوری نے کہا کہ فلم ”گاندھی“ میں کام کرنے کے بعد ان کی زندگی میں تبدیلی رونما ہوئی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ برطانوی فلمساز رچرڈ ایٹن برو کی فلم ”گاندھی“ میں انہوں نے مختصر کردار نبھایا تھا لیکن اس فلم نے ان کی زندگی بدل دی ہے ۔ صرف ان کی ہی نہیں بلکہ فلم میں کاسٹ ہونے والے تمام ا اداکاروں کی زندگی اس وجہ سے بدلی ہے انہیں مہاتما گاندھی کے بارے میں تفصیلی طورپر جاننے کا موقع ملا اور ان کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں مرتب آئی ۔انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے مختصر کردار ہی سہی لیکن وہ فلم کا حصہ بنے ۔

مزید : کلچر