صبا قمر اور عدنان صدیقی تین سال بعد ڈرامے میں اکٹھے

صبا قمر اور عدنان صدیقی تین سال بعد ڈرامے میں اکٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صبا قمر اور عدنان صدیقی تین سال بعد ایک بار پھر ڈرامے میں اکٹھے کام کررہے ہیں۔دونوں فنکار ان دنوں ڈائریکٹر اویس خان کی ڈرامہ سیریل”جانم “ کی ریکارڈنگ کررہے ہیں جس کی کاسٹ میں کئی دیگرنامور فنکار بھی شامل ہیں۔ڈرامے کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے جس کے ڈی او پی قاسم علی مرید ہیں۔ اس سے پہلے صبا قمر اور عدنان صدیقی نے ڈرامہ سیریل ” مات“ میں کام کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا تھا ۔یہ سیریل ان دنوں ایک بھارتی ٹی وی سے بھی آن ایئر ہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ ” جانم“ کے علاوہ وہ کراچی میں ایک اور سیریل بھی کررہی ہیں۔ دونوں ڈرامے بہت جلد آن ائیر ہونگے ۔

مزید :

کلچر -