گیند نگلنے سے دریائی گھوڑے کی دردناک موت

گیند نگلنے سے دریائی گھوڑے کی دردناک موت
گیند نگلنے سے دریائی گھوڑے کی دردناک موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)میکل نامی دریائی گھوڑے کی جرمنی کے چڑیا گھر میں اس وقت دردناک موت ہو گئی جب ایک شخص نے ٹینس بال اس کے اینکلوژر میں پھینک دی جسے وہ سیب سمجھ کر نگل گیا جس  نے اس کے رفع حاجت کے عمل میں رکاوٹ  ڈال دی اور وہ چار دنوں میں موت کے منہ میں چلا گیا، چڑیا گھر کے سٹاف نے بتایا ہے کہ مرنے سے قبل وہ انتہائی اذیت ناک حالت میں تھا اور کسی کو کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا کہ آخر اسے ہوا کیا ہے۔ہمارے عملے نے اسے بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن ہمیں یہ خبر ہی نہ ہو سکی کہ اس نے ایک ٹینس بال نگل لی ہے جس کے نتیجے میں یہ دریائی گھوڑا اپنے اینکلوژر کے پانی ہی میں موت کی وادیوں میں چلا گیا اس کی رفیقِ حیات پیٹرا اس کے اردگرد تیر کر اسے اٹھانے کی کوشش کرتی رہی لیکن وہ تو بہت دور جا چکا تھا۔
چونکہ چڑیا گھر دیگر تمام دریائی گھوڑوں کی صحت کا ذمہ دار تھا لہٰذا ایک لیبارٹری میں میکل کی مکمل آٹو پسی کی گئی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ میکل کی موت ایک ٹینس بال نگلنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔