کترینہ گانے کی وڈیو میں مائیکل جیکسن کے انداز میں دکھائی دینگی

کترینہ گانے کی وڈیو میں مائیکل جیکسن کے انداز میں دکھائی دینگی
کترینہ گانے کی وڈیو میں مائیکل جیکسن کے انداز میں دکھائی دینگی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور اداکار کترینہ کیف فلم ”بینگ بینگ“ کے گانے کی وڈیو میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے انداز میں دکھائی دیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ”بینگ بینگ“ جس کا گانا ”تو میری“ کا ساﺅنڈ ٹریک حال ہی میں جاری ہوا ہے فلم کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔ اس گانے کی وڈیو ستمبر میں عکس بندی ہوگی اس گانے کو اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ کترینہ کیف جو فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے پر عکس بند کیا جائے گا۔ وہ اس گانے میں مائیکل جیکسن کا انداز اپنائے ہوئے دکھائی دیں گے۔اس گانے کی کوریو گرافی بوسکو سیزر کریں گے فلم 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گے۔

مزید : کلچر