کے مینن کی عمران ہاشمی کے پیشہ ورانہ رویے کی تعریف
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے پیشہ ورانہ رویے نے اداکار کے کے مینن کو حیرت میں ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے کے مینن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے پہلی بار فلم ’’نٹور لال‘‘ میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ان کے پیشہ ورانہ رویے اور کام کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی کاوش نے انہیں حیران کردیا۔ وہ ان کی منجھی ہوئی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئے ہیں وہ کسی چیز سے لیکر پریشان نہیں ہوتے بلکہ سیٹ پر چوکنا ہو کر اپنی سو فیصد پرفارمنس دیتے ہیں جو کہ ان کی بڑی خوبی ہے فلم کی دیگر کاسٹ میں حائمہ ملک اور پریش راول شامل ہیں ۔