وزیر اعظم کا دورہ ترکی منسوخ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے موجودہ ملکی صورتحال اور بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے پیش نظر اپنا ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے / وزیراعظم کو نو منتخب ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی تاہم اب ان کی جگہ صدر مملکت ممنون حسین ترکی کا دورہ کریں گے جس کے لیے وہ آج روانہ ہوں گی۔ ایوان صدر نے صدر ممنون حسین کی ترکی روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ صدر مملکت اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد جمعہ کو وطن واپس آئیں گے۔