ریلوے ہیڈ کوارٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے شواہد نہ مل سکے

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے شواہد نہ مل سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے ہیڈکواٹر میں واقع آئی او ڈبلیو آفس میں شارٹ سرکٹ کی بجائے ممکنہ طور پر سگریٹ سے آتشزدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا تھا بلکہ کسی ملازم کی جانب سے کوئی سگریٹ جلا ہوا رہ گیا تھا اور ےہ سگریٹ کاغذات پر گر گیا جس کی وجہ سے آتشزدگی ہوئی تاہم ابھی تک حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گاذرائع کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر آگ لگی ہے وہاں شارٹ سرکٹ کے متعلق بالکل امکانات نظر نہیں آرہے اس حوالے سے صورتحال کاجائزہ بھی لیا گیا ذرائع نے بتایا کہ ےہ آتشزدگی کا واقعہ ممکنہ طور پر سگریٹ کے نہ بھج جانے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے کیونکہ شارٹ سرکٹ کے حوالے سے بجلی کی تاروں میں کوئی بھی ایسے شواہد ابھی تک سامنے نہیں آ سکے ہیںواضح رہے کہ اہم ریکارڈ اس آتشزدگی کے باعث راکھ ہوکر رہ گیا ہے ۔