تمام ٹاؤنوں میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

تمام ٹاؤنوں میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)شہر بھر کے تما م ٹا ؤنز میں انسدادِ پو لیو مہم تیسرے روز بھی بھر پور طریقے سے جا ری رہی محکمہ صحت کے ملازمین، ٹی ایم ایز ملازمین ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اورہیلتھ وزیٹرز نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کی جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے افسران اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندوں نے بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی سی او لاہور نے قصور پورہ راوی روڈ کے رہائشی علاقے کا دورہ کیااور گھر گھر جا کر لو گوں سے پو چھا کہ آپ کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
یا نہیں کیپٹن(ر) محمد عثمان نے اس مو قع پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے بھی پلائے دریں اثناء ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت شاہدرہ میں خراب سیوریج سسٹم کے باعث مختلف علا قوں میں کھڑے پانی کے تدراک کے لیے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوااجلاس میں متعلقہ محکموں،واسا،ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد کے شرکت کی اجلاس میں ما چس فیکٹری،جا وید پارک،نین سکھ،عزیز کا لونی،فیصل پارک اور دیگر علا قوں میں خراب سیوریج سسٹم کے با عث کھڑے پانی کے حوالے سے با ت چیت کی گئی اور واسا،ٹا ؤن اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوری طور پر سیوریج ڈالنے اور جہاں سے سیوریج خراب ہے اس کو فوری طور پر درست کر نے کا فیصلہ کیا گیاڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی وہ ان علا قوں میں سیوریج کا کام شروع کریں اور روزانہ کی بنیادپر اس کی رپورٹ دیں۔