داسو ہائیڈرو پاور پراجکیٹ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا،راشدہ یعقوب
لاہور(لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 4320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے کے تحت 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جو مستقبل میں دوسرے مرحلے میں 4320 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی سندھ زرعی ترقی منصوبہ سے صوبہ سندھ میں زراعت اور لائیو سٹاک شعبے کی پیداوار بہتر ہو گی ۔یہ منصوبہ کاشتکاروں اور چھوٹے و درمیانے حجم کے پیداواری گروپوں کو زیادہ موثر اور مستعد کاشتکاری نظام، زیادہ پیداوار کے لئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ بہتر مارکیٹ رسائی میں براہ راست سرمایہ کاری معاونت کے لئے بروئے کار لایا جائے گاایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ پراجیکٹ عمران خان کو کیوں نظر نہیں آتا وہ ترقی کے لئے منْصوبوں پر خاموش کیوں ہیں ،وہ اپنے دھرنے میں ان ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیوں نہیں کرتے ،
عمران خان ملک کی ترقی سے خوف زدہ کیوں ہیں ،وہ صرف دھرنے دیتے ہیں اورحقیقت سے آنکھیں چراتے ہیں