عمران خان 19 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں،سعدیہ سہیل

عمران خان 19 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ عمران خان 19 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں،آزادی اور انقلاب مارچ میں چاروں صوبوں کے تاجر، کلرک ، کسان ، مزدور، خواتین، نوجوان، سابق فوجی اور اقلیتیں شامل ہیں، اس مارچ میں مدرسوں، خانقاہوں کے ساتھ ساتھ کالجز اور یونیورسٹیوں کی بھی بھرپور نمائندگی ہے، تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے، کسی کے اشارے پر مذاکرات نہیں کر رہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کےلئے آخری حد تک جائے گی، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اور ڈالرز کے پیچھے بھاگنے والے عنقریب ملک سے فرار ہو جائیں گے۔