ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے امریکی ایجنٹ ہیں،عبدالغفار روپڑی

ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے امریکی ایجنٹ ہیں،عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ملک میں جاری جمہوریت اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے دشمن اور امریکی ایجنٹ ہیں اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والی سر زمین پر امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے خواب کو پاکستانی عوام کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی طور پر جامعہ دارالقدس لاہور میں ہونے والے جماعت کے مشاورتی کونسل کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی اور ناقابل تلافی نقصان سے بچانے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کریںسیاسی بحران نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا معاملے کے فوری حل کے لیے حکومت مستحکم پالیسی تشکیل دے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ طریقہ سے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے ملک کی سا لمیت اور بقا کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں سیاسی بحران اور تصادم کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے روزانہ اربوں روپے کے ناقابل تلافی نقصانات کے باعث ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی جس کے ذمہ دار مکمل طور پر نام نہاد آزادی اور انقلاب مارچ کے قائدین ہیں انہوں نے کہا کہ زرِ مبادلہ کو ہنڈی کے ذریعے ملک میں بجھوانے کا مشورہ دینے والے کسی بھی صورت ملک کی بہتری اورترقی کے لیے مفید نہیں ہو سکتے انہوں نے حالیہ سیاسی تصادم کو حکومت کے خلاف سازش اور ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا اس موقع پر جماعت کے مرکزی رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا پروفیسر عبدالمجید، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا بشیر سلفی، عبدالوحید شاہد، شاہد جانباز اور سلمان عادل سمیت جماعت کے دیگر ذمہ داران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔