تما م سیاسی قوتیں ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں،ڈاکٹر وسیم اختر

تما م سیاسی قوتیں ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں،ڈاکٹر وسیم ...

 لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عدلیہ کی کردار کشی ہورہی ہے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بعض قوتیں اپنے خطرناک عزائم کی تکمیل چاہتی ہیںاگر آئین وقانون سے انحراف کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر شب خون ماراگیا تو جماعت اسلامی بھرپور مذمت کرے گی ملک وقوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے تمام قومی وسیاسی حلقوں کومل کر اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگااگر حکمرانوں نے چار حلقے کھولنے کی بات سنی ہوتی تو آج معاملات اتنے سنگین نہ ہوتے سانحہ ماڈل ٹاﺅن موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سیاہ دھبہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں روڑے اٹکانے کی بجائے ذمہ داران کے خلاف عدالتی احکامات کی روشنی میں کاروائی کرے اور ان کو قرار واقعی سزادی جائے کوئی بھی شخص آئین وقانون سے ماوراءاقدامات کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گاایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں خون کی ہولی کھیلی جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے مزید کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیںدھرنوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن)نے تحریک چلائی تو تصادم کی راہ ہموار ہوگی ایسے فیصلوں سے اجتناب کیا جاناچاہئے جن سے حکومت کی آئینی مدت پوری کرنے پر سوالیہ نشان لگ جائے ملک میں اس وقت افواہ سازفیکٹریاں بھرپور اندازمیں اپناکام کررہی ہیںملک کی تمام سیاسی جماعتیں جمہوری اقدار کی مضبوطی چاہتی ہیںفریقین مذاکراتی عمل میں لچک کامظاہرہ کریںہفتوں پر محیط دھرنوں سے کاروباری سرگرمیاں منجمد ہوکر رہ گئی ہیں۔

ملکی معیشت کو اب تک8سو ارب روپے سے زائد کانقصان پہنچ چکا ہے۔                         جاری کردہ

مزید : میٹروپولیٹن 1