عمران خان کو جمہوریت کے ساتھ مہم جوئی کی اجازت نہیں دیں گے،شیخ قیصر

عمران خان کو جمہوریت کے ساتھ مہم جوئی کی اجازت نہیں دیں گے،شیخ قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ عمران خان جس راہ پرچل رہے ہیں وہ وزیراعظم ہاﺅس نہیں جیل کی طرف جاتاہے ان کے منفی بیانات اورجارحانہ اقدامات قابل گرفت ہیںکپتان یادرکھیں نصیب پرکسی کابس نہیں چلتا ،اگران کے ہاتھوں میں وزارت عظمیٰ کی ''ریکھا''نہیں ہے تووہ اس کاانتقام جمہوریت سے کیوں لے رہے ہیںعمران خان کوجمہوریت کے ساتھ مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،انہوں نے مسلسل کئی روزدھرنادیا اورجی بھر کے بھڑاس نکالی لہٰذا ءاب اپنے مٹھی بھرکارکنوں سمیت اپنے اپنے گھروں کولوٹ جائیں اوراسلام آباد میں نظام زندگی بحال ہونے دیں   اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ عمران خان وہ بات کیوں کرتے ہیں جس پرانہیں بعدمیں معذرت کرناپڑے ۔عمران خان پچھلے پندرہ سترہ سال سے سیاست میں ہیں مگراس دوران انہوںنے روزانہ کی بنیادپریوٹر ن لیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنے ایڈووکیٹ کی وساطت سے افتخارمحمدچودھری سے معافی کافی نہیں ،انہیں تلافی کرناہوگی ۔عمران خان پے درپے ناکامی اوربدنامی کے بعدسیاست چھوڑدیں ،ہمیں نیا نہیں قائداعظم ؒ کے تصورکاآئینہ دارپراناپاکستان چاہئے جہاں لوگ جمہوریت کیخلاف دھرنانہ دیں ،جہاں احتجاج کی آڑمیں شاہراہوں پرناچ گانانہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ،آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں سے پی ٹی آئی کوایک بھی سیٹ نہیں ملے گی ۔پی ٹی آئی کاسیاسی گندصاف کئے بغیر ملک سے بدعنوانی ،بدامنی ،بدانتظامی کاصفایا نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان احمقوں کے امام ہیں ،انہیں روشن خیالی پرویزمشرف سے ورثہ میں ملی ہے ۔