جعلی مینڈیٹ والے حکمران کس کس کو جھوٹا قرار دلوائیں گے،اشرفبھٹی

جعلی مینڈیٹ والے حکمران کس کس کو جھوٹا قرار دلوائیں گے،اشرفبھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والے حکمران کس کس کوجھوٹاقراردیں گے حکمرانوں نے کبھی ٹیم بناتے وقت اپنے ممبران کے کرداراوران کی شہرت پرفوکس نہیں کیا۔شریف برادران کی سولوفلائیٹ اورنااہلی انہیں بندگلی میں لے گئی وزیراعظم میاںنوازشریف نے خودکوبہت زیادہ غیرسیاسی ایشوزمیں الجھالیا ہے الیکشن کمیشن کے سابقہ اعلیٰ عہدیداران کی طرف سے چشم کشاانکشافات کے بعدحکومت کی آئینی اوراخلاقی پوزیشن ایک بڑاسوالیہ نشان بن کررہ گئی ہے عوام حکمرانوںکی کسی وضاحت یاتردیدپر اعتمادنہیں کریں گے پیپلزپارٹی کے قائدین شروع دن سے11مئی 2014ءکے الیکشن بارے اپنے شدیدتحفظات کااظہار کررہے ہیںوہ نادرآبادمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے جارحانہ اندازسیاست اوران کے مطالبات سے حکمران متفق ہوں نہ ہوں مگرسانحہ ماڈل ٹاﺅن کے نامزدملزمان کیخلاف ایف آئی آرکااندراج ناگزیر ہے۔عمران خان کی طرح میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف بھی ضدی ہیں ۔پیپلزپارٹی کی قیادت نوازشریف کی حکومت نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے،حکمرانوں کی غلطیوں کی سزاہرصورت انہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے خود عوام کواستعفیٰ مانگنے پرمجبورکردیا ہے ۔حکمران بھائی بتائیں انہوں نے 14ماہ میں اپناکونسا وعدہ پورا کیا ہے ،بیچارے عوام ریلیف کیلئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرشریف برادران عوام کی محرومیوں کامداوانہیں کرسکتے توان کے زخموں پرنمک کیوں چھڑکتے ہیں۔پاکستان میں مزدوراورمحنت کش رات کوخالی پیٹ سوجا تے ہیں جبکہ حکمرانوں کے محلات میں ان کے پالتوجانور وں کوانسانوں سے بہتر خوراک مہیاکی جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1