حکومت کے فلاحی کام دنیا بھر میں پسند کئے جارہے ہیں،اللہ رکھا
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے فلاحی کام دنیا بھر میں پسند کئے جارہے ہیں صرف عمران خان کو یہ کام نظر نہیں آتے ،ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان جمہوری نظام کے سب سے بڑے دشمن بن گئے ہیں اور طاہر القادری کا ساتھ دے رہے ہیں،عمران خان اور طاہر القادری کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،طاہر القادری کی تو پارلیمنٹ میں ایک بھی نشست نہیں ہے جبکہ عمران خان کا ماضی بھی سب کو یاد ہے ،عمران خان آمریت پسند ہیں اور اس طرح طاہر القادری کو بھی جمہوریت پسند نہیں ہے ،یہ دونوں جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں ان کاْٹریکریکارڈ سب کے سامنے ہے ،عمران خان بتائیں کہ خیبر پختون خواہ میں عوام کی فلاح کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں دنیا اس صوبہ کی حکومت پر کیوں تنقید کررہی ہے ،عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں اور قوم سے کیا گیا وہ کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکے