پاکستان میں تعلیمی اداروں سمیت معیاری کیرئیر گائیڈینس سکولوں کی کمی ہے،اطہر عمران
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران نے کیرئیر گائیڈنس کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے سے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ معیاری کیرئیر گائیڈنس سکولوں اور کالجز کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہونہار طلباءاپنے مستقبل کا فیصلہ ٹھیک نہیں کر پاتے پاکستان میں کیرئیر گائیڈنس کے ادارے نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں نوجوانوں اپنے مستقبل کو داﺅ پر لگا دیتے ہیں تعلیمی اداروں کی ضرورت و اہمیت کے ساتھ ساتھ کیرئیر گائیڈنس اداروں کی بھی ضرورت ہے اگر نوجوانوں کو اچھی گائیڈلائن مل جائے تو وہ معاشرے کا مفید شہری ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ کنونشن جس کا آغاز ۲۶ ستمبر سے ہوگا میں کیرئیر گائیڈنس کے حوالے اسٹالز لگائے جائے گے جس سے طلباءکو اپنے مستقبل سنوارنے میں رہنمائی حاصل ہوگی نوجوانوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ بہتر گائیڈنس فراہم کر کے معاشرہ کو مفید بنایا جا سکتا ہے