عمران خانجمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،عرفان دولتانہ
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور عمران خان دھرنے کرنے میں مصروف ہیں،ملک کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے وہ جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان اور عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور سندھ زرعی ترقی منصوبے کیلئے مالی معاونت سے متعلق معاہدوں پر دستخط کر ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس ضمن میں منعقد ہونے والی دستخط کی تقریب میں خود شرکت کی۔و زیراعظم نوازشریف ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں، عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر اور سندھ زرعی ترقی منصوبے کے لئے 7 کروڑ 64 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ معاہدوں پر چیئرمین واپڈا اور منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسود نے دستخط کئے۔ سندھ زرعی ترقی منصوبے کے پراجیکٹ معاہدے پر سیکرٹری محکمہ زراعت حکومت سندھ اور کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے دستخط کئے،اعلی سرکاری افسران حکومت کی ملک کی ترقی کے لئے بنائی گئی پالیسی پر عمل کررہے ہیں جو خوش آئند ہے ۔