چو لستا ن یونیورسٹی آ ف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز کے نام سے نئی یو نیورسٹی کی منظو ری

چو لستا ن یونیورسٹی آ ف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز کے نام سے نئی یو نیورسٹی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجا ب نے بہا ولپور میں چو لستا ن یونیورسٹی آ ف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز کے نام سے نئی یو نیورسٹی کی منظو ری دے دی اور پرا ونشل ڈیویلوپمنٹ ورکنگ پا رٹی نے اس یونیورسٹی کے پی سی ون(PC-1) کی بھی منظوری دی ہے ۔وا ئس چا نسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورپرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا جو اس نئی یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے فو کل پر سن ہیں نے کہا ہے کہ اس یو نیورسٹی کے قیام پر 2.395 ارب روپے خرچ ہونگے اور یہ دو سال میں مکمل ہوگاانہو ںنے کہا کہ حکومت نے اس یو نیورسٹی کیلئے بہا ولپور میں 1000 ایکٹر زمین مختص کی ہے پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ ترکی کی دو یونیورسٹیاں سیلکک یونیورسٹی اور انقرہ یونیورسٹی چو لستا ن یونیورسٹی آ ف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز کے قیام میں تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے جنوبی پنجاب کے غریب لوگوں کے لئے تعلیم و ترقی کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔