اوپن یونیورسٹی کی ماسٹرز کی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا

اوپن یونیورسٹی کی ماسٹرز کی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، لاہور کے ریجنل ڈائریکٹررسول بخش بہرام کا کہنا ہے کہ لاہور ریجن میں اوپن یونیورسٹی کی ماسٹرز کی سطح کی ورکشاپس شروع ہو چکی ہیں، جن کی اطلاع طلباء و طالبات کو کر دی گئی ہے۔ اگر پھر بھی کسی طالب علم کو اطلاع نہیں ہو ئی تو وہ فوری طور ریجن آفس لاہور یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں، رسول بخش بہرام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ماسٹرز کی سطح کے تمام طلبہ کے لئے ورکشاپ میں حاضر ہونالازمی ہے، اگر کو ئی طالب علم ورکشاپ میں حاضر نہیں ہوتا تو اس کا سمسٹر اس وقت تک مکمل نہیں ہو گا جب تک وہ اپنے متعلقہ سمسٹرز کی ورکشاپس مکمل نہیں کر لیتا ، لہٰذا طلبہ کو چاہیے کہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے اپنی اپنی ورکشاپ میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4