مسلم لیگ(ن) کی حکومت بحران کو ختم کرے،عابد صدیقی

مسلم لیگ(ن) کی حکومت بحران کو ختم کرے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں انارکی پھیلانے کے درپے ہے ریلیاں نکالنے سے بحران شدید تر ہوتا جائے گا اور حکومت کے کنٹرول میں بھی نہیں رہے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ بحران حکمرانوں کی سردمہری کا نتیجہ ہے ۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔
حکمران جماعت کو حالات مزید خراب نہیں کرنے چاہئیں اور ایسے تمام اقدام اٹھانے چاہئیں جس سے حالات کو معمول پر لانے میں مدد ملے تا کہ قوم کو غیر یقینی کے عذاب سے نجات ملے جس نے روز مرہ کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی پالیسی کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے پانچ سال مکمل کئے اور محاذ آرائی کی پالیسی کسی طور کارگر ثابت نہیں ہو سکتی اس لیے اسے محاذ آرائی سے بچنا چاہیے۔