ڈاکٹر نور فاطمہ کو ہیلتھ سائنسزیونیورسٹی کا نیا کنٹرولر امتحانات مقرر کردیا

ڈاکٹر نور فاطمہ کو ہیلتھ سائنسزیونیورسٹی کا نیا کنٹرولر امتحانات مقرر کردیا

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے پروفیسر آف کمیونٹی میڈیسن ڈاکٹر نور فاطمہ کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا نیا کنٹرولر امتحانات مقرر کردیا۔ اس سے قبل یو ایچ ایس کے شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب محمود قائم مقام کنٹرولر امتحانات کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر نور فاطمہ اس سے قبل فاطمہ میموریل ہاسپٹل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور میں بطور پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔

۔

۔

۔

 ڈاکٹر نور فاطمہ نے 1988ءمیں علامہ اقبال میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔ انھوں نے 2001ءمیں کمیونٹی میڈیسن کے مضمون میں ایف سی پی ایس کا امتحان پاس کیا۔ بعدازاں انھوں نے امریکہ سے 2008ءمیں میڈیکل ایجوکیشن میں FFHPEکی ڈگری حاصل کی۔ 2009ءمیں انھیں آسٹریلیا میں میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے اعلیٰ خدمات کے صلے میں ایگزیکٹیو انڈریور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر نور فاطمہ مختلف میڈیکل کالجز میں تدریس کا 25سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4