پی یو میں امیدواروں کو ایک سال میں دو ڈگریوں کے امتحانات دینے کی اجازت

پی یو میں امیدواروں کو ایک سال میں دو ڈگریوں کے امتحانات دینے کی اجازت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے اکیڈیمک کونسل کی سفارشات پر امیدواروں کو ایک ہی سال میں دو ڈگریوں کے امتحانات میںبیٹھنے کی اجازت دے دی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ریگولر مارننگ پروگرام کے طلباءو طالبات کو بھی ایک سال میں بطور پرائیوٹ امیدوار کوئی امتحان دینے یا کسی سیلف سپورٹنگ / ایوننگ پروگرام کا کوئی امتحان دینے کی اس شرط پر اجازت دے دی گئی ہے کہ امیدوار دونوں پروگرامز کے مطلوبہ تعداد میں لیکچرز لینے کی شرط پوری کریں گے اور ڈگری یونیورسٹی کے کسی بھی دوسرے پروگرام کے متصادم نہیں ہو گی ۔علاوہ ازیں اس سے قبل ڈبل ڈگری کی بنیاد پر امیدواروں کی کینسل کی گئی تمام ڈگریاں بحال کر دی گئی ہیں۔ امیدوار پرانی کینسل شدہ ڈگریاں بھی حاصل کر سکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4