الائیڈ اسکولزکے میٹرک میں نمایاں کارکردگی والے طلبا و طالبات کےلئے ٹیلنٹ ایوارڈ
لاہور(پ ر)الائیڈ اسکولز(پنجاب گروپ آف کالجز کا ملک گیر تعلیمی منصوبہ) نے میٹرک امتحانات 2014ءمیں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کے لئے اےک تقریب”ٹیلنٹ ایوارڈ2014“ کا اہتمام کیا جس میں طلبا کو اےک لاکھ نوے ہزارروپے(1,90,000) کے نقد انعامات کے علاوہ میڈلز اور میرٹ سرٹیفکیٹس سے بھی دئےے گئے۔ الائیڈ اسکولز کے 52کمیپسز کے طلبا نے فیڈرل ، لاہور ، گوجرانوالا، بہاولپور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈیرہ غازیخان اور حیدرا ٓباد بورڈ ز کے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا اور کئی طلبا نے1000سے زائد نمبرز لئے ۔ 400طلبا نےA+ جبکہ 450طلبا نے Aگریڈ حاصل کیا۔ الائیڈ اسکولز سیٹلائٹ ٹاﺅن گوجرانوالا کیمپس کے محمد مستنصرنے 1039نمبرلے کر پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور انہےں50,000روپے نقد کا انعام دیا گیا۔ جبکہ الائیڈ اسکولزکینال کیمپس بورےوالا کی آمنہ افتخار (1038نمبر)اورالائیڈ اسکولز الماس کیمپس شیخوپورہ کے ذیشان احمد(1038نمبر) کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر دونوں کو چالیس ،چالیس ہزار روپے نقد دئےے گئے۔ حسنین کیمپس سمبڑیال کی عائشہ دل (1035نمبر) اور علامہ اقبال ٹاﺅن کیمپس لاہورکی خدیجہ کامران(1035نمبر) کو تیسری پوزیشن کے لئے تیس تیس ہزار روپے نقد کے انعامات دئےے گئے۔
اس تقریب میں میٹرک امتحانات 2014ءمیں بہترین نتائج دکھانے والے الائید اسکولز کے کیمپس کے لئے انعامات کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔ فاطمہ کیمپس نے5میں سے4.18پوائنٹس سکور کر کے پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پیپلز کالونی کیمپس گوجرانوالا نے دوسری3.98/5اور وزیر آباد کیمپس نے تیسری 3.85/5حاصل کی۔ مہمان خصوصی میاں عامر محمود چےئرمین پنجاب گروپ آف کالجزنے نیٹ ورک ایسوسی اےٹس کو اعزازی شیلڈزاور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔