شیر خوار بچی ماں کے حوالے

شیر خوار بچی ماں کے حوالے


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے 7ماہ کی شیر خوار بچی ماں کے حوالے کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔درخواست گزار عائشہ نے عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کا شوہر آصف نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کے بعد دھکے دے کرگھر سے نکال دیا اور اس زبردستی 8ماہ کی بچی کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ سائلہ کی بیٹی کی بازیابی کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر پولیس نے آصف اور کمسن بچی کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں پر عدالت نے شیر خوار بچی کو درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے حبس بے جا کی دائر درخوست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4