اقدام قتل کا مقدمہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور

اقدام قتل کا مقدمہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت فریقین میں راضی نامہ ہونے کی بناءپر منظور کرتے ہوئے ملزم کو 50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم مدثر اعجاز نے پرانی رنجش پر تلخ کلامی ہونے کے بعد فائرنگ کر کے رافع احمد کو شدید زخمی کر دیا تھا جس پر تھانہ شاہدرہ پولیس نے ملزم کے خلاف مدعی رافع احمد کیمدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے گزشتہ روز درخواست ضمانت کی سما عت پر مدعی مقدمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ ہمارے درمیان صلح ہو گئی ہے اگر عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لے تو مجھے کوئی اعتراز نہیں جس پر فاضل عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4