سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،سابق ایس پی سکیورٹی سلمان علی کی ضمانت کیلئے سماعت ملتوی ، ریکارڈ طلب

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،سابق ایس پی سکیورٹی سلمان علی کی ضمانت کیلئے سماعت ملتوی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث ملزم سابق ایس پی سکیورٹی سلمان علی کی عبوری ضمانت کی سماعت 5ستمبر تک ملتوی کرت ہوئے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے استغاثہ کے مطابق سابق ایس پی سکیورٹی سلمان علی پر ماڈل ٹاﺅن میں منہاج القرآن کے کارکنوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے گزشتہ روز ملزم کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخوست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا کہ سائل پر منہاج القرآن کے کارکنوں پر فائرنگ کرنے اور انہیں قتل کرنے کا الزام ثابت نہیں ہوا اور پولیس تفتیش میں بھی مجھے بے گناہ قرار دیا گیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ میری ضمانت منظور کی جائے جس پر فاضل عدالت نے متعلقہ پولیس سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 5ستمبر تک ملتوی کر دی ہے واضح رہے کہ ملزم سابق ایس پی سکیورٹی سلمان علی کی جانب سے اس سے قبل بھی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جو واپس لے لی گئی اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے تفتیش میں مجھے بے گناہ قرار دیا ہے ۔
سماعت

مزید :

صفحہ آخر -