رواں ماہ دس کروڑ روپے سے زائدکی گیس چوری پکڑی گئی،محمود ضیاءاحمد

رواں ماہ دس کروڑ روپے سے زائدکی گیس چوری پکڑی گئی،محمود ضیاءاحمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے رواں ماہ کے دوران دس کروڑ روپے سے زائد کی چوری ہونے والی گیس پکڑی ہے اور گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ یہ بات جی ایم لاہور ریجن محمود ضیاءاحمدکہ گزشتہ روز ”پاکستان“ کو بتائی ہے، جی ایم محمود ضیاءاحمد نے بتایا کہ گیس چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا گیا ہے اور اس آپریشن کیلئے کام کرنے والی ٹیموں کو مزید ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے تھانوں کی پولیس کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران گیس چوروں کے خلاف 20 سے زائد چھاپے مارے گئے ہیں، جس میں سب سے زیادہ جعلی نیٹ ورک پکڑے گئے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر فیکٹریوں اور کارخانوں میں بائی پاس کے ذریعے گیس چوری پکڑی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ میں ٹاسک فورس نے فیروز پور روڈ پر چھاپہ مار کر ایک جعلی نیٹ ورک پکڑا جبکہ ایک بائی پاس سے سالانہ کروڑوں روپے کی چوری کی جانے والی گیس بھی پکڑ کر مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں، ٹاسک فورس کے سربراہ ظہیر احمد نارو نے ”پاکستان“ کو بتایا ہے کہ ٹاسک فورس نے ڈسٹی بیوشن آفیسر چوہدری شرافت علی کی نگرانی میں فیروز پور روڈ پر عمر ٹاﺅن میں چھاپہ مارا تو وہاں پر ایک جعلی نیٹ ورک کے ذریعے دو سو گھرں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی اور جعلی نیٹ ورک کا مالک فی گھر ایک ہزار سے دو ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہا تھا، اسی طرح ٹاسک فورس نے ایک بائی پاس کا سراغ لگا کرکروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی ہے، جس میں ملزمان نے دھوکہ دینے کے لئے گھریلو میٹر لگا رکھا تھا اور گھریلو میٹر کی لائن کی جگہ جعلی بائی پاس لگا رکھا تھا، جس سے بیکری اور ہوٹلوں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی، جی ایم سوئی گیس محمود ضیاءاحمد نے مزید بتایا کہ گیس چوری میں لکھو ڈیئر روڈ، سلامت پورہ، دروغہ والا، پیکو روڈ، کوٹ لکھپت، کاہنہ اور پھولنگر ہیں سب سے زیادہ گیس چوری پکڑ گئی ہے جس سے گیس کی یو ایف جی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی این جی مالکان کی جانب سے لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروئای کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس اور یو ایف جی کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کرنے پر بہتری آئی ہے۔چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر گیس چوری کے خلاف چھاپے مارے جائیں گے۔جس سے یو ایف جی کی شرح مزید کم ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -