جناح میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کاکراچی میں ہسپتال تعمیرکرنیکا فیصلہ

جناح میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کاکراچی میں ہسپتال تعمیرکرنیکا فیصلہ

لاہور(کامرس رپورٹر)کراچی میں صحت کی موجودہ محدود سہولیات کے پیش نظر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے اس ہسپتال میں 550 بستروں پر مشتعمل ایک جدید کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے ملک بھر سے انجنیئرنگ مشاورتی فرموں نے اپنے ڈیزاین پروپوزل پیش کیے جن میں سے نیسپاک کے تیار کردہ ڈیزاین کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں نیسپاک کی خدمات کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس منصوبے کے لیے نیسپاک آرکیٹیکچرل، انجنئیرنگ ڈیزاین کی تیاری اور تعمیراتی نگرانی کی خدمات فراہم کرے گی۔ یہ کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ جن میں مختلف نوعیت کے جدید وارڈز، 18 آپریشن تھیٹرز کا قیام اور عمارت کی چھت پر ہیلی پیڈ کی سہولت شامل ہیں۔ یہ منصوبہ 946 ملین روپے کی لاگت سے تین سال کی مدت میں مکمل کیا جاے گا۔ اس منصوبے کی ڈیزاین ٹیم میں نیسپاک کے جنرل مینیجر/ہیڈ عارف چنگیزی ،سینئیر آرکیٹیکٹ عارف خان اور کرن عنار شامل ہیں۔ قبل ازیں ورکرز ویلفیر بورڈ نے بلوچستان میں مختلف عوامی نوعیت کے منصوبوں کے لیے نیسپاک کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت لورالائی، ڈکی، میختر، ہرنائی مچ چاغی اور زوب کے اضلاع میں ہائی سکول اور مائنز ریسکیو سینٹر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی بنایا جاے گا۔ اس حوالے سے نیسپاک ماسٹر پلان، آرکیٹیکچرل، انجنئیرنگ ڈیزاین کی تیاری،اور تعمیراتی نگرانی کی خدمات فراہم کرے گی۔ ان منصوبوں کی مجوزہ تعمیراتی لاگت 750 ملین روپے ہے اوار یہ 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہونگے۔ نیسپاک ایم ڈی امجد اے خان نے قومی اہمیت کے ان منصوبوں کے حصول پر متعلقہ سٹاف کو مبارک باد دی ہے۔

ہسپتال تعمیر

مزید : صفحہ آخر