”ریٹائرمنٹ سے پہلے گریڈ بائیس میں ترقی دیدی جائے“ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید

”ریٹائرمنٹ سے پہلے گریڈ بائیس میں ترقی دیدی جائے“ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )”ریٹائرمنٹ سے پہلے گریڈ بائیس میں ترقی دیدی جائے“ایڈیشنل آئی جی پولیس سرمد سعید خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ایڈیشنل آئی جی پولیس سرمد سعید خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے دسمبر 2013کو ہونے والے اجلاس میں انہیں گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی دینے کا معاملہ فہرست میں شامل تھا مگر جب بورڈ کی میٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو اس میں درخواست گزار کا نام ہیں نہیں تھا، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ بورڈ نے جونیئر افسروں کو گریڈ 22میں ترقی دیدی ہے جبکہ ان سے جونیئر ایک افسر سیکرٹری نارکوٹکس طاہر ہوتی کو بھی گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 17ستمبر 2014کو وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے لہذا ریٹائرمنٹ سے قبل نہیں گریڈ 22میں ترقی دی جائے ، درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سیکرٹری نارکوٹکس طاہر ہوتی کی ترقی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
سرمد سعید

مزید :

صفحہ آخر -