ساہیوال: مقدمہ بازی کی بناء پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

ساہیوال: مقدمہ بازی کی بناء پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا


ساہیوال(بیورورپورٹ )سابقہ رنجش اور مقدمہ بازی کی بناء پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ‘قتل کی واردات تھانہ بہادرشاہ کی حدود میں محمد پور کے علاقہ میں ہو ئی یہاں عمران وغیرہ کی ایک نوجوان عمران سے مقدمہ بازی کی رنجش چل رہی تھی جس کا عمران او ر اکرام کو سخت رنج تھا دونوں ملزمان نے گزشتہ شام کو فائرنگ کرکے عمران کو قتل کردیا۔پولیس تھانہ بہادرشاہ نے عمران کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : صفحہ آخر