سنیئرمینجمنٹ کورس،محکموں کو فی کس دو لاکھ 25ہزار روپے جمع کرانے کا حکم

سنیئرمینجمنٹ کورس،محکموں کو فی کس دو لاکھ 25ہزار روپے جمع کرانے کا حکم

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) سنیئرمینجمنٹ کورس کی مد میں حکومت کا محکموں کو فی کس کے حساب سے دو لاکھ 25ہزار روپے جمع کرانے کا حکم۔گریڈ 19کے 143افسروں کو ترقی کےلئے ایس ایم سی کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔16واں سنیئرمینجمنٹ کورس 8ستمبر 2014سے 23جنوری 2015تک نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میں کروایا جائے گا۔جن محکموں کے افسرا ن کو سنیئر مینجمنٹ کورس کرایا جا رہا ہے ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز،پولیس،سیکرٹریٹ گروپ،فارن سروسز،انفارمیشن گروپ،ان لینڈ ریونیو سروسز،کسٹمز،کامرس اینڈ ٹریڈ،اڈٹ اینڈ اکاو¿نٹس،پوسٹل گروپ،ملٹری ،لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ اور ریلوے سگنلز اینڈ ٹیلی کمیونیکشن ،ٹرانسپورٹیشن،سٹیٹیکل ،فنانس ڈویژن،منسٹری آف ڈیفنس،سینٹ سیکرٹریٹ،نیب،فیڈرل بورڈ آف ریونیو،انٹیلی جنس بیورو،نیشل سکول آف پبلک پالیسی،کشمیر کونسل،گورنمنٹ آف پنجاب ایکس پی سی ایس آفیسرز،ایکس پی ایس ایس آفیسرز اور سپریٹنڈنٹ جیل شامل ہیں۔ نیشنل منیجمنٹ کالج لاہور میں کورس کرنے والوں میں ایڈمنسٹیٹو سروسز کے احمد حسن،صرب سعید،سعدیہ سروت،علی سرفراز حسن،نشیتا مریم،نبیل احمد اعوان،ڈی سی او سیالکوٹ اور اسد اللہ فیض ایڈیشنل سیکرٹری ہوم پنجاب شامل ہیں۔پولیس سروسز سے قاضی جمیل الرحمان کریمنل جسٹس،ڈی پی اوساہیوال،ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ عمران محمود،محمد ادریس احمد ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور دیگر شامل ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے حمیرہ ضیاءمفتی،عدیل اکبر خان،محمد عثمان،عائشہ زرین اور دیگر شامل ہیں۔فارن سروسز کے مدثر ٹیپو اور علی اسد گیلانی سمیت دیگر شامل ہیں۔انفارمیشن گروپ سے خالد بلال اور ندیم حیدر،ان لینڈ ریونیو کے محمد نعیم،انواراالحق،قیصرمحمود،ناصرخان غوری اور دیگر شامل ہیں۔کسٹمز سروسز کے اختر حسن ،جنید خلیل اور دیگر ،اڈٹ اور اکاو¿نٹ گروپ کے راحیلہ سعد ،محمد ادریس اور دیگر،لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے رانا منظور احمد،فنانس کے محمد رفیق شیخ،وفاقی محتسب کے اشفاق احمد،منسٹری آف ڈیفنس کے محمد تنویر،سینیٹ سیکرٹریٹ کے شوکت جاوید ،عاصم خان گورائیہ اور رابعہ انور،نیب کے نعمان اسلم،ایف بی آر کے نجیب قادر،کشمیر کونسل کے حمد نثار شامل ہیں۔ایکس پی سی ایس ،پی ایس ایس سروسز پنجاب کے محمد خالد ذوق،خالد محمود شیخ،احمد علی کمبوہ،جاوید اقبال بخاری نعیم الدین راٹھور،طارق محمود،محمد عامر خٹک اور دیگر شامل ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کراچی میں اے آئی جی ٹریفک احمد یا ر چوہان،عبدلشبیر خٹک،ایڈیشنل کمشنر لاہور مظفر علی سومرو،فارن سروسز کے عمران احمد صدیقی کونسلر جدہ اور عبید الرحمان نظامی کونسلر نیو دہلی ،پوسٹل گروپ کے آفتاب علی شاہ محمد یوسف اور دیگر گریڈ انیس کے افسران شامل ہیں۔

مینجمنٹ کورس

مزید : صفحہ آخر