اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتاہے، عبدالرﺅف فاروقی
لاہور (سٹاف رپورٹر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتاہے لیکن اقلیتوں کےلئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی متعینہ دینی وآئینی حیثیت اور دائرے کے اندررہیں قادےانےوں کے ساتھ موجودہ محاذ آرائی اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک قادےانی اپنے آپ کو پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دستوری طور پر غےر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کرتے ۔جمعےت علماءاسلام پاکستان کے سےکرٹری جنرل مولانا عبدالرﺅف فاروقی ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور ممتاز قانون دان چودھری محمد ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے گوجرانوالہ میں ہونے والے مسلم قادےانی تصادم کے حوالے سے مقامی علماءکرام کی آل پارٹےز ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اجلاس منعقدہ جامعہ نقشبندیہ امینیہ ماڈل ٹاﺅن گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قادےانی اور دیگر غےر مسلم اقلیتےںسوچی سمجھی سازش کے تحت بیت اللہ شرےف سمیت مختلف شعائر اسلام کی توہین کرتے ہیں اور معمولی سی بات بین الاقوامی مسئلہ بنا کر پیش کرنے کے عادی ہو چکے ہیں اس موقع پر پاکستان شرےعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی،مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی رہنماقاری محمدیوسف احرار،مولانا حافظ محمد امین محمدی،قاری محمد سلیم زاہد ،علامہ محمد ایوب صفدر،مولانا محمد اشرف مجددی،بابر رضوان باجوہ،سید احمد حسین زید،مولانا محمدسعےد احمدفاروقی،مظاہر حسین بخاری،مولانا ابویاسر اظہر حسین فاروق،مولانا محمد مشتاق چیمہ،رانا محمد کفیل،مولانا احسان الحق قاسمی ،مہر محمد یونس،حافظ محمد عبداللہ اوردیگرنمائندہ شخصےات بھی موجود تھیں ۔مقامی رابطہ کمیٹی نے مرکزی ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے رہنماﺅں کو واقعہ کے اصل محرکات اور قانونی کاروائی کی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔مولانا عبدالرﺅف فاروقی نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کعبة اللہ کی توہین کے بعد مسلمانوں کا ردعمل فطری بات تھی اگر عاقب قادیانی کو بروقت قانون کی گرفت میں لایا جاتااور قانون نافذ کرنے والے اپنی ذمہ داری پوری کرتے تو حالات ہر گز بے قابو نہ ہوتے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہا کہ مرکزی ختم نبوت رابطہ کمیٹی صوبائی اور مرکزی سطح پر گوجرانوالہ کی ختم نبوت رابطہ کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے اور یہ ہمارا فرض منصبی اورذمہ داری بھی ہے ۔
عبدالرﺅف فاروقی