ہوپ پنجاب کے انتخابات ، الخدمت گروپ کے 4،اتحاد گروپ کے2امید وار کامیاب

ہوپ پنجاب کے انتخابات ، الخدمت گروپ کے 4،اتحاد گروپ کے2امید وار کامیاب

                            لاہور (ڈویلپمنٹ سیل )ہوپ پنجاب کا انتخابی معرکہ حاجی مقبول احمد ، احسان اللہ ، میاں جبارانجم،حاجی ریاض احمد،چوہدری محمد اکبراورحاجی شاہد رفیق نے میدان مار لیا۔کامیاب ہونے والے 6امیدواران میں سے 4کا تعلق الخدمت گروپ جبکہ 2کاتعلق اتحاد گروپ سے ہے۔ الخدمت گروپ کے سربراہ طواف گروپ کے چیف ایڈیٹرحاجی مقبول احمد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔الخدمت گروپ کے احسان اللہ نے 46ووٹ ،میاں جبار انجم نے 43ووٹ،حاجی ریاض احمد نے 42ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ اتحاد گروپ کے چیئرمین النصر گروپ کے چیف ایگزیکٹوحاجی شاہد رفیق نے حاجی مقبول احمد کے بعد سب سے زیادہ 50ووٹ حاصل کئے۔اتحادگروپ کے دوسرے کامیاب ہونے والے امیدوار چوہدری اکبر رہے۔انہوںنے44ووٹ حاصل کئے ۔183ووٹوںمیں سے صرف 86ووٹ کاسٹ ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر